نوابشاہ کی عوام کو بجٹ کے عمل میں نمائندگی سے محروم رکھا جارہا ہے،بلاول بھٹو

102

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ نوابشاہ کے عوام کو بجٹ کے عمل میں نمائندگی سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال تک تعاون اور بغیر سزا آصف زرداری کو گرفتار کیا گیا، اقدام بجٹ کو رگ کرنے کے لیے تھا۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ایوان میں آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر کا مطالبہ کیا گیا، جرم ثابت ہونے تک بے قصور ہونا حق ہے مراعت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوابشاہ کے عوام کو بجٹ کے عمل میں نمائندگی سے محروم رکھا جا رہا ہے، تاریخ میں پہلی بار 4 گرفتار ارکان کو قومی اسمبلی میں پیش نہیں کیا گیا۔نوابشاہ کو بجٹ کے عمل میں نمائندگی سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ تاریخ میں پہلی بار 4 گرفتار ارکان کو قومی اسمبلی میں پیش نہیں کیا گیا۔