پنجاب میں کالعدم تنظیموں کے 11 مدارس اور اسکول کو سرکاری تحویل میں لے لیا گیا

166

محکمہ تعلیم پنجاب نے کالعدم تنظیموں کے تحت چلنے والے تعلیمی اداروں کو تحویل میں لے لیا۔

سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر کے مطابق اب تک 11 مدارس اور ایک اسکول کو تحویل میں لیا گیا ہے۔پرویز اختر نے کہا  کہ تحویل میں لیے گئے تعلیمی اداروں کے اساتذہ و ملازمین کو ملازمتوں سے فارغ نہیں کیا گیا ہے، ان تعلیمی اداروں کے اساتذہ کو تنخواہیں محکمہ تعلیم پنجاب دے رہا ہے جب کہ تعلیمی اداروں کے طلبا بھی اپنی تعلیم جاری رکھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں برس مئی میں وزارت داخلہ نے کالعدم جیش محمد، جماعت الدعو اور فلاح انسانیت فاونڈیشن سے منسلک 11 تنظیموں پر پابندی عائد کی تھی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تنظیموں پر پابندی نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد مزید تیز کرنے کے سلسلے میں لگائی گئی تھی۔

جن تنظیموں پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں الانفال ٹرسٹ لاہور، ادارہ خدمت خلق لاہور، الدعو الارشاد، الحمد ٹرسٹ لاہور و فیصل آباد پر پابندی عائد کی گئی ہے۔