قرضوں کی انکوائری،حسین اصغر کو تحقیقاتی کمیشن کا سربراہ بنانے کا فیصلہ

113

حکومت نے ڈپٹی چیئرمین نیب حسین اصغر کو کرپشن کی تحقیقات کے لیے مجوزہ کمیشن کا سربراہ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم عمران خان نے بجٹ کے بعد قوم سے خطاب میں گزشتہ 10 سالوں کے دوران سابقہ حکومتوں کے لیے گئے قرضوں کی انکوائری کے لیے کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا تھا جو قرضوں کے استعمال اور ان میں کرپشن کی بھی تحقیقات کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے قومی احتساب بیورو(نیب)کے ڈپٹی چیئرمین حسین اصغر کو کمیشن کا سربراہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔حسین اصغر سابق پولیس افسر ہیں اور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن پنجاب بھی رہ چکے ہیں۔