بھارت کیلیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں 28 جون تک توسیع

57

اسلام آباد(صباح نیوز)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستانی فضائی حدود میں اوورفلائی کی بندش میں 28 جون تک توسیع کردی ہے،اوور فلائی کی بندش کے بعد بھارتی طیارے پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کرسکیں گے۔ ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق پاکستانی فضائی حدود میں ٹرانزٹ اور اوور فلائی نئے حکم نامے تک بند رہے گی ، پاکستانی فضائی حدود میں ایسٹرن ائرسائیڈ بند اور ویسٹرن فضائی حدود میں آپریشن جاری ہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے جاری نوٹم کے مطابق پاکستانی فضائی حدود میں ٹرانزٹ اور اوور فلائی پر 15 جون تک پابندی میں مزید 14روز کی توسیع کی گئی ہے۔ اوور فلائی کی بندش کے بعد بھارتی طیارے پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکیں گے،اوور فلائی کی بندش کے بعد لاہور سے دہلی، بنکاک، کوالالمپور، سری لنکا، ارمچی کی پروازیں منسوخ رہیں گی۔پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان کی ایسٹرن فضائی حدود پہلے ہی27 فروری سے بند ہے۔