جلال شاہ پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزمان  کیخلا ف کارروائی کی جائے، شاہ نواز کیریو

27

نوابشاہ (سٹی رپورٹر) سندھ ترقی پسند پارٹی کے کارکنان کا جلال شاہ پر قاتلانہ حملے کیخلاف ریگل چوک پر احتجاجی مظاہرہ، مظاہرے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سندھ ترقی پسند پارٹی تعلقہ نوابشاہ کے صدر شاہ نواز کیریو، بیدل مگسی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ٹھٹھہ کے صدر جلال شاہ اور ان کے بھائی افسر شاہ پر نامعلوم افراد کی جانب سے قاتلانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں پارٹی رہنماؤں پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزمان کیخلا ف قانونی کارروائی کی جائے اور انہیں گرفتار کیا جائے بصورت دیگر سندھ ترقی پسند پارٹی کے کارکنان سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔