ترقیاتی منصوبوں کیلیے 6 کھرب 4 ارب روپے سے زیادہ جاری کیے جاچکے

56

اسلام آباد (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوںکے ترقیاتی منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر اب تک 6 کھرب 4 ارب 72 کروڑ 60 لاکھ روپے سے زیادہ کے فنڈز جاری کیے ہیں، حکومت نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کیلیے رواں مالی سال کیلیے 6 کھرب 75 ارب روپے کے فنڈز مختص کر رکھے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے پرائم منسٹر یوتھ اور ہنر مند پروگرام کیلیے 97 کروڑ 14 لاکھ، عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی کیلیے 28 ارب 77 کروڑ
96 لاکھ، سیکورٹی میں اضافے کیلیے 11 ارب 88 کروڑ، ایرا کیلیے 3 ارب 50 کروڑ، فاٹا 10 سالہ پروگرام کے تحت 10 ارب، وفاقی حکومت کے ترقیاتی پروگراموں کیلیے 24 ارب، گلگت بلتستان بلاک کیلیے 16 ارب 31 کروڑ، اے جے کے بلاک کیلیے25 ارب 31 کروڑ، این ٹی ڈی سی/ پیپکو کیلیے 13 ارب 89 کروڑ، این ایچ اے کیلیے 2 کھرب 27 ارب 61 کروڑ، واٹر ریسورس ڈویژن کے لیے 67ارب 25 کروڑ، ٹیکسٹائل انڈسٹری ڈویژن کیلیے ایک کروڑ 52 لاکھ، سپارکو کیلیے 15 ارب 59 کروڑ، شماریات ڈویژن کیلیے 5 کروڑ 28 لاکھ، ریاستی و سرحدی امور ڈویژن کیلیے 25 ارب 58 کروڑ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجیکل ریسرچ ڈویژن کیلیے 75 کروڑ 75 لاکھ، ریونیو ڈویژن کیلیے 3 ارب 43 کروڑ 89 لاکھ، ریلویز ڈویژن کیلیے 23 ارب 22 کروڑ، پلاننگ کمیشن کیلیے 4 ارب 11 کروڑ، پیٹرولیم ڈویژن کیلیے 33 کروڑ 82 لاکھ، پاکستان نیوکلیئر اتھارٹی کیلیے 27 کروڑ 60 لاکھ، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کیلیے 26 ارب 27 کروڑ، قومی تاریخ و ورثہ ڈویژن کیلیے 14 کروڑ 99 لاکھ، صحت کی سہولیات بہتر بنانے کیلیے 3 ارب 18 کروڑ، نیشنل فوڈ سیکورٹی ریسرچ ڈویژن کیلیے 72 کروڑ 56 لاکھ، نارکوٹکس ڈویژن کیلیے 5 کروڑ 92 لاکھ، میری ٹائم افیئرز کیلیے ایک ارب 27 کروڑ 87 لاکھ، لاء اینڈ جسٹس ڈویژن کیلیے 57 کروڑ 4 لاکھ، داخلہ ڈویژن کیلیے 11 ارب 66 کروڑ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام ڈویژن کیلیے ایک ارب 21 کروڑ 54 لاکھ، انفارمیشن براڈ کاسٹنگ ڈویژن کیلیے 33 کروڑ 32 لاکھ، صنعت و پیداوار ڈویژن کیلیے 32 کروڑ 98 لاکھ، انسانی حقوق ڈویژن کیلیے 2 کروڑ 42 لاکھ، ہائوسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کیلیے 2 ارب 86 کروڑ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کیلیے 29ارب 26 کروڑ، فنانس ڈویژن کیلیے 4 ارب 79 کروڑ، وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈویژن کیلیے 2 ارب 59 کروڑ 10 لاکھ، ڈیفنس پروڈکشن ڈویژن کیلیے 2 ارب 6 کروڑ 20 لاکھ، ڈیفنس ڈویژن کیلیے 21 کروڑ 70 لاکھ، کمیونیکیشن ڈویژن کیلیے 10 ارب 14 کروڑ، موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کیلیے 77 کروڑ 53 لاکھ، کامرس ڈویژن کیلیے 49 کروڑ، کابینہ ڈویژن کیلیے 40 کروڑ 73 لاکھ، سرمایہ کاری بورڈ کیلیے 8 کروڑ 75 لاکھ، ایوی ایشن ڈویژن کیلیے ایک ارب 57 کروڑ 20 لاکھ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کیلیے 3 کروڑ ایک لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلیے فنڈز جاری کردیے گئے ہیں۔
ترقیاتی منصوبے