ملک محمد خان شہید فٹبال ،برماآفریدی کی شاندار فتح

34

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آل کراچی ملک محمد خان شہید یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ 2019 زیراہتمام لائٹ آف بلوچ فٹبال کلب۔گبول پارک میں کھیلے جانیوالے میچ میں ملک اسٹار نے برما آفریدی کے معروف پلیئرز کی عدم موجودگی کا فاہدہ نہ اٹھا سکی ملک اسٹار کی ٹیم نے پہلے ہاف کے دس منٹ تک بال کو اپنے کنٹرول میں رکھا لیکن اس دوران برما آفریدی کے گول پر کوئی خطرناک موو بنانے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ملک اسٹار کے فاروڈز نے برما آفریدی کے گول پر مسلسل حملے کیے لیکن اس دوران برما آفریدی کے ڈیفنڈر نے ملک اسٹار کے فاروڈ کے ان حملوں کو پسپا کیا۔برما آفریدی کی ٹیم نے میچ کے پہلے ہاف کے25ویں منٹ میں نجیب اللہ کے کراس پر وسیم گول نہ کرسکے۔پہلے ہاف کے 32ویں منٹ ملک اسٹار کے عرفان اللہ کے بہترین مومنٹ کو اسٹرائیکر عرفان الحق نے گول میں تبدیل کرکے اپنی ٹیم کو ایک گول کی برتری دلادی۔میچ کے پہلے یاف کے اختتام تک ملک اسٹار کو ایک گول کی برتری حاصل رہی۔دوسرے ہاف میں برما آفریدی کے فاروڈ کمباہنڈ موو بنانا شروع کیے۔بالآخر دوسرے ہاف میں میچ کے 40ویں منٹ میں سلیم نے خوبصورت ہیڈ کے زریعے گول کرکے مقابلہ ایک ایک گول سے برابر کردیا۔دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں کی جانب سے دلکش پاسنگ اور بہترین کمباہنڈ موومنٹ دیکھنے میں آے۔لیکن کوئی بھی ٹیم مزید گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔میچ کا اختتامی وسل ایک ایک گول کی برابری پر بجا۔میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے دونوں ٹیموں کو پنلٹی ککس دیے گے جس میں برما آفریدی نے دو کے مقابلے میں چار گول سے کامیابی حاصل کرلی۔