کراچی میں چنگ چی رکشوں سے متعلق عدالت عظمیٰ میں سماعت

56

اسلام آباد( آن لائن )کراچی میں چنگ چی رکشوں سے متعلق عدالت عظمیٰ نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو رکشہ یونین کے مطالبات پر نظر ثانی کرتے ہوئے معاملہ نمٹانے کی ہدایت کردی ہے،سماعت غیر معینہ مدتک ملتوی ۔ سماعت جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی ۔ دوران سماعت درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ انہیں ابھی تک ایک بھی رُوٹ پرمٹ جاری نہیں کیا گیا ۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ کی طرف سے غیر متعلقہ لوگوں کورُوٹ پرمٹ جاری کرکے معاملہ دبا دیا گیا ہے ،ابھی تک رجسٹریشن کی کاپی بھی فراہم نہیں کی گئی۔ جسٹس اعجازلالحسن نے سوال اٹھا یا کہ سارے کراچی میں 160چنگچی رکشے ہیں جو رجسٹرڈ نہیں ہورہے ۔ ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے بتایا کہ سیکرٹری ٹرانسپورٹ کی طرف سے پیش کی گئی رپورٹ عدالت میں جمع کروادی گئی ہے ۔ پوری کمیٹی بیٹھی ہے معاملات طے کرلیے ۔ 27میں سے 15رُوٹ پرمٹ جاری کردیے ہیں۔