بااثر افراد کے مظالم کیخلاف رام چند کولہی  کا احتجاج، فراہمی انصاف کا مطالبہ

28

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) کنری کے رہائشی مزدور شخص رام چند کولھی نے اپنی بیوی تیجاں کولھی اور معصوم بچے کے ہمراہ با اثر افراد کے مظالم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بتا یاکہ سال قبل بااثر افراد اعجاز کپری، در محمد بنگلانی اور قائم کپری سمیت دیگر نے مجھے زخمی کردیا اور میری ایک آنکھ ضائع کردی، ملزمان گھر سے قیمتی سامان بھی لے گئے۔ انہوں نے حکام سے اپیل کی کہ معاملے کی غیر جانبدارانہ انکوائری کرا کر مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔