سندھ پولیس نے بڑے تھانوں کی حدود کو کم کرنے کا فیصلہ کرلیا

33

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ پولیس نے بڑے تھانوں کی حدود کو کم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ،پہلے مرحلے میں ضلع ملیر کی 3 پولیس چوکیوں کو تھانوں کا درجہ دیا جائے گا۔ پولیس ذرائع کے مطابق خلدآباد، عباس ٹاؤن اور سبزی منڈی کے ناموں سے تھانے قائم کیے جائیں گے، پولیس چوکیوں کو باقاعدہ تھانوں کا درجہ دینے کے بعد وسائل اور نفری بھی فراہم کی جائے گی،تھانوں کے لیے بڑی جگہ کے لیے سروے شروع کردیا گیا۔