ڈیوڈ وارنر نے پاکستان کے خلاف ورلڈ کپ میچ میں کیریئر کی 15ویں سنچری جڑ دی

31

ٹائونٹن (جسارت نیوز) آسٹریلوی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین ڈیوڈ وارنر نے پاکستان کے خلاف ورلڈ کپ میچ میں شاندار سنچری جڑ دی، یہ ان کی بال ٹیمپرنگ پابندی کے بعد پہلی جبکہ کیریئر کی 15ویں سنچری ہے۔ انہوں نے انتہائی شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ڈٹ کر گرین شرٹس کے بولرز کا مقابلہ کیا اور سنچری اسکور کی، وہ 107 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوئے۔ وارنر آسٹریلیا کی طرف سے زیادہ سنچریاں بنانے والے چوتھے بلے باز ہیں، رکی پونٹنگ 29 سنچریوں کے ساتھ سرفہرست ہیں، مارک وا نے 18 اور ایڈم گلکرسٹ نے 16 سنچریاں بنا رکھی ہیں۔