سابق آئی سی سی ٹیسٹ امپائر ریاض الدین انتقال کرگئے

33

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی کے سابق ٹیسٹ امپائر ریاض الدین حرکت قلب بند ہونے کے سبب انتقال کر گئے۔61سالہ ریاض الدین کو گھر میں طبیعت خرا ب ہونے پر کراچی انسٹی ٹیوٹ آف ہارڈ ڈسیز لے جایا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے اور خالق حقیقی سے جا ملے، ریاض الدین کو پاکستان کے سب سے کم عمر ٹیسٹ امپائر ہونے کا اعزاز حاصل تھا جبکہ انہوں نے سب سے زیادہ فرسٹ کلاس میچز میں امپائرنگ کا بھی ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔انہوں نے 1990سے 2002کے دوران مجموعی طور پر 12 ٹیسٹ میچز اور اتنے ہی ایک روزہ انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کی،15دسمبر 1958کو پیدا ہونے والے ریاض الدین 15دسمبر2018کو ریٹائرڈ ہوگئے تھے، وہ کراچی کرکٹ کی سیاست میں بہت زیادہ فعال تھے، زون ایک سے تعلق رکھنے والے ریاض الدین کے سی سی اے میں ہم خیال گروپ کے قائد تصور کیے جاتے تھے۔