الیکشن کمیشن ارکان تقرر‘حکومت اور اپوزیشن میں ناموں کے تبادلے

47

اسلام آباد (اے پی پی) چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے ارکان کی تعیناتی کے لیے پارلیمانی کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن نے6،6 شخصیات کے کوائف ایک دوسرے کے حوالے کردیے۔ کمیٹی کا آئندہ اجلاس 19جون کو دوبارہ ہوگا۔ اجلاس پارلیمنٹ ہائوس میں وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر شیریں مزاری کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں بلوچستان اور سندھ کے الیکشن کمیشن کے ارکان کے
تقرر سے متعلق مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم خان سواتی، خورشید شاہ، مرتضیٰ جاوید عباسی، سینیٹر مشاہد اللہ خان، وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان، رکن قومی اسمبلی شاہدہ اختر علی اور محمد میاں سومرو نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ خصوصی پارلیمانی کمیٹی 12 ارکان پر مشتمل ہے جس میں سے 8 کا قومی اسمبلی اور 4 کا تعلق سینیٹ سے ہے۔ کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن کے اراکین کی تعداد مساوی ہے۔
الیکشن کمیشن ارکان