ملک میں آج سونا 800 روپے سستا ہو گیا

229
ecord low

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج ایک تولہ سونا 800 روپے سستا ہوا ہے ، سونے کی فی تولہ قیمت 239200 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے کم ہونے کے بعد 205075 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 5 ڈالر کم ہونے سے 2312 ڈالر فی اونس ہے۔