حکومت نے سردار اختر مینگل کا مطالبہ منظور کر لیا

45

اسلام آباد (خبر ایجنسیاں) بی این پی مینگل اور حکومتی وفد کے درمیان ملاقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حکومت نے سردار اختر مینگل کا مطالبہ منظور کر لیا۔حکومت اور بی این پی مینگل کے درمیان 6 نکاتی ایجنڈے پر عمل درآمد کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔بی این پی مینگل کے وفد کے ساتھ ملاقات میں وزیر دفاع پرویز خٹک بھی شریک تھے۔حکومت نے کمیٹی تشکیل
دینے کا نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا ہے۔کمیٹی میں حکومت کی طرف سے پرویز خٹک،قاسم خان سوری اور ارباب شہزاد شامل ہوں گے جب کہ بی این پی مینگل کی طرف سے سردار اختر مینگل،جہانزیب جمالدینی،آغا حسین بلوچ اور ثناء اللہ بلوچ کمیٹی کے ارکان میں شامل ہوں گے۔بجٹ کی منظوری کے لیے بی این پی مینگل کو منانا حکومت کے لیے ایک چینلج تھا۔خیال رہے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی سردار اختر مینگل نے کہا تھا کہ بجٹ کی تقریر سنی ہے۔ پڑھ کر اس حوالے سے فیصلہ کرینگے۔ ہم نے حکومت کا ساتھ دیا اس میں کوئی شک نہیں۔خیال رہے کہ حکومت اور اتحادی جماعت پی این پی مینگل کے درمیان نارضگی جاری تھی۔ 18 ستمبر کو ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھی وزیراعظم عمران خان نے مہاجرین کو پاکستان کی شہریت دینے کا اعلان کیا تھا۔وزیراعظم عمران خان کے اس اعلان پر وفاقی حکومت کو ایک بڑا دھچکا تب لگا جب حکومتی اتحادی اختر مینگل نے وزیراعظم عمران خان کے اس اعلان کی مخالفت کی اور جا کر اپوزیشن بنچوں میں بیٹھ گئے تھے۔
بی این پی کمیٹی