اصغر خان عمل درآمد کیس میں حکومت کوموقف پیش کرنے کی ہدایت

87

اسلام آباد(آن لائن)عدالت عظمیٰ میں زیر سماعت اصغر خان عمل درآمد کیس میں جسٹس عظمت سعید شیخ نے ریمارکس دیے ہیں کہ دیکھنا یہ ہے کہ کیا آرمی ایکٹ کے تحت کیس بھیجا گیا یا نہیں، اگر ایک ایشو میں کیس آرمی ایکٹ کے تحت چل رہا ہو تو کیا سویلین پر بھی یہی قانون لاگو ہوگا، کیس میں کئی اہم سوالات سامنے آئے ہیں۔ معاملے کی سماعت جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے
کی۔اس موقع پر ایف آئی اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ معاملے پر ایف آئی اے کی سربمہر رپورٹ جمع کرادی گئی ہے، جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیے کہ کیس کس تاریخ کو بھیجا گیا ۔ عدالت عظمیٰ کے حکم کے مطابق کیا کسی ملٹری اتھارٹیز کو بھیجا گیا ۔عدالت نے اس موقع پر سامنے آنے والے اہم سوالات پر حکومت سے اپنا موقف پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی ہے۔
اصغر خان کیس