عدالت عظمیٰ نے نجی اسکولوں کو فیس میں 5 فیصد اضافے کی اجازت دے دی

49

اسلام آباد (خبر ایجنسیاں) عدالت عظمیٰ نے نجی اسکولوں کی جانب سے زاید فیسوں کی وصولی سے متعلق کیس میں لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ کے فل بینچ کا فیصلہ برقراررکھا ہے اور واضح کیا ہے کہ نجی اسکولوں کی فیسوں میں سالانہ 5 فیصد اضافہ ہوگا‘ عدالت نے فیسوں میں20 فیصد کمی کرنے سمیت تمام عبوری احکامات واپس لے لیے اور ہدایت کی کہ نجی اسکولز فیس کم کرنے کے فیصلے کے بعد سے لے کر اب تک کم کردہ فیس بطور بقایاجات وصول نہ کریں‘ نجی اسکولز صرف قانون کے مطابق ہی فیس وصول کر سکیں گے۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں3 رکنی بینچ کے ایک رکن جسٹس فیصل عرب نے فیسوں میں5 فیصد اضافے کی حد سے اختلاف کیا۔