سول ایوی ایشن نے ٹورازم پروموشن لائسنس کا اجرا کردیا

22

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نئی ایوی ایشن پالیسی کے تحت ائرآپریٹرز کے لائسنس کے لیے ایک نئی کیٹیگری ٹورازم پروموشن اینڈ ریجنل انٹیگریشن (ٹی پی آر آئی) لائسنس کا اضافہ کردیا ہے ۔ نئی ایوی ایشن پالیسی کے تحت ائیر آپریٹرز سرٹیفیکیٹس (لائسنس) (اے او سی).کی اقسام تین سے بڑھا کر چار کردی گئی ہیں۔اس سے قبل محض تین اقسام کے لائسنس بنام ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ (آر پی ٹی) چارٹر اور ایریل ورک ہوا کرتی تھیں۔ نئی قسم ٹورازم پروموشن اینڈ ریجنل انٹیگریشن (ٹی پی آر آئی) لائسنس ہے۔ نئی کیٹیگری کے تحت لائسنس کے اجراء کا مقصد ملک میں سیاحت کا فروغ ہے ۔ اس سے نہ صرف غیر ملکی سیاحوں بلکہ ملکی سیاحوں کو بھی سہولیات مہیا ہوں گی اور ملک میں سیاحت کا شعبہ فروغ پاسکے گا ۔