بجٹ کے ثمرات عوام کو جلد ملنا شروع ہوں گے‘ اسد عمر

27

اسلام آباد (اے پی پی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین اسد عمر نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے بے ہنگم شور شرابا کر کے ماحول خراب کرنے کی کوشش کی جس سے بجٹ تقریر نہیں سن سکا‘صبح اخبار میں بجٹ پڑھوں گا اور فراہم کی جانے والی دستاویزات کا جائزہ لے کراس پر تبصرہ کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے بڑی جانفشانی سے بجٹ تیار کیا، بجٹ کے ثمرات عوام کو جلد ملنا شروع ہوں گے۔