غیر معیاری کاسمیٹکس کیخلاف گرینڈآپریشن کا پلان تیار

30

لاہور (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کی ہدایت پر پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی نے غیر معیاری کاسمیٹکس کے خلاف گرینڈ آپریشن کا پلان تیار کر لیا۔ مارکیٹ میں رکھی گئی کاسمیٹکس کے نمونے خفیہ طور پر اکٹھے کر کے ٹیسٹنگ کے لیے لیبارٹری میں بھجوا دیے گئے۔ مضر صحت کیمیکل انسانی جلد کے لیے کینسر جیسی مہلک بیماریوں کا باعث بننے والے اجزا استعمال کرنے والی کمپنیوں کو بند کرنے کے ساتھ قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔ ڈائریکٹر جنرل پی ایس کیو سی اے عبدالعلیم میمن نے ڈائریکٹر اسٹینڈرڈ ڈیولپمنٹ سینٹر لاہور زون محمد یٰسین اختر کو ٹاسک سونپ دیاتھا۔ جنہوں نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے مارکیٹ سے کاسمیٹکس کے نمونے حاصل کرکے لیب میں ٹیسٹنگ کے
لیے بھجوا دیے ہیں۔ محمد یٰسین اختر نے کہا ہے کہ پی ایس کیو سی اے سے رجسٹرڈ کمپنیوں کی پروڈکشن روک کر اسٹاک ضبط کر لیا جائے گاجبکہ غیر قانونی کمپنیوں کے یونٹ سیل کر دیے جائیں گے۔ مضر صحت کریموں کا اسٹاک بھی اسٹورز سے ہٹا دیا جائے گا اور تعاون نہ کرنے والے اسٹور مالکان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ تمام کمپنیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جلد شروع کر دیا جائے گا۔
کاسمیٹکس