امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں کمی

23

نیویارک (اے پی پی) امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ سعودی عرب اور روس کے درمیان تیل کی پیداوار میں مزید کمی بارے حتمی معاہدے کا انتظار اور امریکا چین تجارتی کشیدگی ہے۔نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے وقفے پر نرخ 45 سینٹ کم ہوکر 62.84 ڈالر فی بیرل رہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 5 سینٹ کمی کے ساتھ 53.94 ڈالر فی بیرل طے پائے۔
امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی
نیویارک (اے پی پی) امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے میکسیکو کی درآمدات پر محصول عائد کرنے کا فیصلہ واپس لینا ہے۔ نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے پر نرخ 1.1 فیصد کم ہوکر 1326.13 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 1.2 فیصد کمی کے ساتھ 1329.3 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے وقفے سے قبل نرخ 0.8 فیصد کم ہوکر 1329.10 ڈالر فی اونس رہے۔ امریکی سونے کے سودے 1 فیصد کمی کے ساتھ 1333 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.9 فیصد گر کر 1328.41 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 1.1 فیصد کمی کے ساتھ 1331.9 ڈالر فی اونس طے پائے۔