ٹوبہ ٹیک سنگھ، سی ٹی ڈی کی کارروائی،2 دہشتگرد گرفتار ، بارودی مواد برآمد

54

ٹوبہ ٹیک سنگھ(آئی این پی ) سی ٹی ڈی نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشتگردوں کو بارودی مواد سمیت گرفتارکر لیا۔ سی ٹی ڈی نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کارروائی کے دوران 2 دہشتگردوں کو حراست میں لے لیا،دہشتگردوں کے قبضے سے بارودی مواد،2 دستی بم،اسلحہ سمیت دیگر سامان برآمد ہوا،سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جو سکیورٹی اداروں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے ۔