شاہراہ فیصل پر درخت کاٹنے کے خلاف این جی اوز کااحتجاج

47

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) شہر میں بیشتر مقامات پر بڑے پیمانے پر درخت کاٹے جا رہے ہیں مگر حکومت اور انتظامیہ کوئی ایکشن نہیں لے رہی اور اب شہریوں کو باہر نکل کر درختوں کے قتل عا م کو روکنا ہوگا ورنہ شہر کا درجہ حرارت بڑھ جائے گا اور سخت گرمی کی لپیٹ میں رہے گا ،یہ بات نیشنل فورم فار انوائرنمنٹ اینڈ ہیلتھ کے صدر محمد نعیم قریشی نے گز شتہ روز شاہراہ فیصل پر ایک بلڈنگ کی انتظامیہ کی جانب سے 78درخت کاٹے جانے کیخلاف ایک مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس مظاہرے میں شہریوں، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد کے علاوہ این جی اوز ، رائو سیف، عمران رفیع اور پاک سر زمین پارٹی کی آسیہ اسحاق بھی موجود تھیں۔نعیم قریشی نے کہا کہ شہر میں بااثر افراد اپنے مفادات کیلیے درخت کاٹ رہے ہیں او ر کے ایم سی ، ڈی ایم سی اور صوبائی حکومت خاموش تماشائی بن گئے ہیں اور درخت لگانے سے زیادہ مشکل درخت بچانا ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ درختوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے ان کی کٹائی میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے جرمانے عائد کیے جائیں اور تجارتی و حکومتی اداروں کو قانون کا پابند بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ درخت کا ٹنے کی اطلاع نیشنل فورم کے واٹس ایپ نمبر 0300-2068048پر دی جائے اور شہر ی اس سلسلے میں بھر پور احتجاج کریں۔