صدر سپریم کورٹ بار کیخلاف مقدمے کی درخواست پر ایس ایچ او سے جواب طلب

29

لاہور(اے پی پی )لاہور کی سیشن عدالت نے عدلیہ مخالف بیان بازی کرنے اور وکلا کو عدلیہ کے ادارے کے خلاف اکسانے پرصدر سپریم کورٹ بار امان اللہ کنرانی کے خلاف بغاوت اور دہشت گردی کا مقدمہ درج کرنے کی دائر درخواست پر لاہور کی سیشن عدالت نے تھانہ اسلام پورہ کے ایس ایچ او کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 19جون کو جواب طلب کرلیا۔