عثمان بزدار سے شیخ رشید کی ملاقات، فلاحی منصوبوں، سیاسی صورتحال پر گفتگو

163
لاہور: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کررہے ہیں
لاہور: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کررہے ہیں

لاہور (اے پی پی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ آفس میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،فلاح عامہ کے منصوبوں اورسیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے میرٹ کے نام پر اقرباء پروری کے کلچر کو فروغ دیا۔ سابق ادوار کی غلط پالیسیوں کے باعث قومی خزانے کو نقصان پہنچاجس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑا۔ سابق حکمرانوں نے منصوبوں کے نام پرقومی وسائل کا بے دریغ ضیاع کیااور عوام کی بنیادی ضرورتوں کو نظرانداز کیاگیا۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ کرپشن کے ناسورنے ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کیا۔ملک کو مقروض بنانے والے کس منہ سے رہنمائی کادعویٰ کرسکتے ہیں،کرپشن کرنے والوں کامستقبل تاریک ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں کرپشن کی گنجائش ہے نہ کرپٹ عناصر کی۔ وزیراعظم عمران خان کا ’’کرپشن فری پاکستان‘‘ قوم کے دل کی آواز بن چکا ہے۔موجودہ حکومت نے مختصر عرصے میں ہر سطح پر بچت،سادگی اورکفایت شعاری کو فروغ دیا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کی بے لوث خدمت ہمارا مشن ہے،اسے ہر قیمت پرپورا کریں گے۔اللہ تعالیٰ نے خدمت خلق کا جو موقع عطا کیا ہے، اسے عبادت سمجھ کر نبھائیں گے۔