امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 4 روزہ دورے پر جاپان پہنچ گئے

77
ٹوکیو: جاپانی وزیر خارجہ تاروکونو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا استقبال کررہے ہیں
ٹوکیو: جاپانی وزیر خارجہ تاروکونو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا استقبال کررہے ہیں

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی اہلیہ ملانیا ٹرمپ کے ساتھ جاپان کے دورے پر ٹوکیو پہنچ گئے ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق دارالحکومت کے ہانیڈا ہوائی اڈے پر مہمانوں کا استقبال کرنے کے لیے جاپانی وزیر خارجہ تارو کانو موجود تھے۔ ٹرمپ اپنے 4 روزہ دورے کے دوران اتوار کو وزیر اعظم شینزوآبے سے ملاقات کریں گے۔ اس دوران باہمی دلچسپی سمیت خطے اور بین الاقوامی سیاسی امور پر تبادلہ خیال جائے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے لیے تجارت اور شمالی کوریا اہم ترین موضوعات ہیں۔ صدر ٹرمپ پیر کے روز جاپان کے نئے شہنشاہ ناروہیتو سے ملاقات کریں گے۔