جیکب آباد، سپاف سندھ کے عہدیداروں  کی تقرری کی خوشی میں ریلی، مٹھائی تقسیم

51

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) سپاف سندھ کے عہدیداروں کی تقرری کی خوشی میں ریلی، مٹھائی تقسیم۔ منصور شاہانی کو سپاف سندھ کا صدر منتخب ہونے اور دیگر عہدیداروں کی تقرری کی خوشی میں جیکب آباد میں نادر جمالی، فہد عاربانی، نادر لاشاری، تیمور شیخ کی قیادت میں ریلی نکالی گئی، جس میں کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی کے شرکا نے شہر کے راستوں پر مارچ کیا اور نئے صدر کے حق میں نعرے لگائے۔ بعد ازاں ایوان صحافت پہنچ کر مٹھائی تقسیم کی، نادر جمالی نے خطاب میں کہا کہ پی پی جمہوری اور عوامی پارٹی ہے، کارکنان اس کا اثاثہ ہیں، عہدیداروں کی تقرری سے پارٹی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔