آسٹریلیا میں انتخابات وزیر اعظم کا سیاسی اتحاد کامیاب

99
آسٹریلیا: عام انتخابات کے موقع پر پولنگ اسٹیشنوں کے باہر عوام قطاروں میں کھڑے ہیں
آسٹریلیا: عام انتخابات کے موقع پر پولنگ اسٹیشنوں کے باہر عوام قطاروں میں کھڑے ہیں

کینبرا (انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلیا میں ہونیوالے انتخابات میں وزیر اعظم اسکاٹ موریسن کے اتحاد نے کامیابی حاصل کرلی۔ انتخابی دوڑ میں ان کا مقابلہ لیبر پارٹی کے رہنما بل شارٹن سے تھا، جنہوں نے اعلان کررکھا تھا کہ انتخابات میں شکست کے بعد وہ اپنے منصب سے مستعفی ہوجائیں گے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق حکومت کی جانب سے حتمی نتائج کا اعلان نہیں کیا گیا، تاہم 70 فیصد ووٹوں کی گنتی کے بعد موریسن کی کامیابی کے واضح آثار دکھائی دے رہے ہیں۔ غیر حتمی نتائج کے مطابق موریسن کی اتحادی جماعت کو 74 نشستیں حاصل ہوئیں، جبکہ بل شارٹن کے حصے میں 66نشستیں آئیں۔