ڈگری کے قریب بچھو کے ڈنگ مارنے  سے نوجوان زخمی، اسپتال میں زیر علاج

40

ڈگری (نمائندہ جسارت) ڈگری کے قریب زہریلے بچھو کے ڈنگ مارنے سے نوجوان زخمی۔اسپتال داخل۔ڈگری کے نواحی گوٹھ جمعہ رمدان میں نوجوان رسول بخش ولد مرید سولنگی کو اپنے گھر میں کسی زہریلے بچھو نے ڈنگ مار کر زخمی کردیا جسے اہل خانہ نے فوری طور پر تعلقہ اسپتال ڈگری پہنچایا۔جہاں ڈاکٹرز نے فوری طبی امداد فراہم کر کے نوجوان کی زندگی بچالی۔دوسری جانب ڈگری میں تیز رفتار کار کی سبزی فروش کے ٹھیئے کو ٹکر، جزوی نقصان، ڈگری ٹنڈوغلام علی روڈ پر نیشنل بینک کے سامنے واقع ذیشان خانزادہ کے سبزی کے ٹھیئے کو مہران اسپتال روڈ سے آنے والی تیز رفتار کار نے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں ٹھیئے پر رکھی سبزی اور دیگر سامان کو جزوی نقصان پہنچا۔