کوئٹہ ،تاریں گرنے سے کئی علاقوں کی بجلی منقطع

91

کو ئٹہ(نمائند ہ جسارت)بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ٹاور اور تاریں گرنے سے کئی علاقوں کو بجلی کی سپلائی معطل ہے۔ترجمان کیسکو کے مطابق ضلع صحبت پورمیں سندھ سے آنے والی 132 کلو واٹ ٹرانسمیشن لائن کیدو ٹاور تیز ہوائوں کے باعث گر گئے جسکے سبب صحبت پور گرڈ اسٹیشن ، حیر دین سٹی شاہی واہ ، جیانی خیر پور اور میر ہزار کے علاقوں کو بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی ۔کوئٹہ کے سیٹلائٹ ٹائون فیڈر سے منسلک گیارہ کے وی کی تاریں بھی رات گئے تیز ہوائوں کے باعث گر گئیں جسکی وجہ سے پشتون آباد، اولڈ پشتون آباد، کواری روڈ ، سرکی روڈ ،کاسی روڈ، ملا سلام روڈ، حاجی غیبی روڈ سمیت دیگر علاقوں کو بجلی کی سمپلائی معطل ہو گئی۔بجلی کی سپلائی معطل ہونے سے صارفین کو سحری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا صاف پانی کا حصول بھی مشکل ہو گیا ہے ترجمان کیسکو کا کہنا ہے کہ متاثرہ ٹاوروں اور تاروں کی مرمت کا کام جاری ہے جلد بجلی کی سپلائی بحال کر دی جائے گی