دادو،مورولنگ روڈ پرٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم ،2 افراد جا ں بحق

39

دادو (پ ر)دادو مورو لنک روڈ پر تیز رفتار ٹرک اور موٹرسائیکل میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار دو افراد اکبر مستوئی اور محبوب مستوئی موقع پر جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے متوفی افراد کی لاشیں سول اسپتال دادو منتقل کردیاگیا حادثے کے بعد ٹرک کھاہی میں جاگری اور جبکہ ٹرک ڈرائیور اور کلینر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے اسکے ساتھ پولیس نے ٹرک کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے ۔دوسری نوجوانوں کی نعش گھر پہنچے پر ورثا میں کہرام مچ گیا متوفی افراد مانؤں کو بیہوشی کے دورے پڑگئے ورثا نے کہاکہ اکبر اور محبوب دادو کے اپنے گاؤں آرہے تھے تو اچانک افسوسناک حادثہ پیش آیا۔