اکرم راجپوت اقلیتی ملازمین کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنا رہے ہیں

32

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) بلد یہ اعلیٰ حیدرآباد کے برطرف کیے گئے مسیح ملازم اکبر عنایت مسیح نے اپنی بحالی اور بلد یہ یونین کے رہنما ء اکر م راجپوت کی زیادتیوں کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے اپنا احتجاج جاری رکھا ،اس موقع پر انہو ںنے الزام عائد کر تے ہوئے بتا یا کہ بلد یہ سی بی اے یو نین کے رہنما اکرم راجپوت اقلیتی ملازمین کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنارہے ہیں جس کے تحت ہمیں جبر ی نوکریوں سے برطرف کردیا گیا ہے اور اب بھی اسٹاف یونین کی بدعنوانیوں کا سلسلہ جاری ہے اور آئندہ ہونے والی ڈی پی سی میں پروموشن کے لیے سی بی اے یونین کی جانب سے رشوت طلب کی جارہی ہے جبکہ اس پروموشن میں اقلیتی ملازمین کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ انہوں نے سندھ کے صوبائی وزیر بلدیات اور میئر حیدرآباد سمیت ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ بلدیہ سی بی اے یونین کے رہنما اکرم راجپوت کی کرپشن کا نوٹس لے کر سنیارٹی کی بنیاد پر پروموشن دیے جائیں اور ہمیں نوکریوں پر بحال کرکے ہماری بقایا تنخواہیں جاری کی جائیں۔