اسٹرپ سلز اسٹیریو نے دوسرا ایفی گولڈ ایوارڈ جیت لیا

89
ڈائریکٹر مارکیٹنگ ریکٹ اینڈ بیکنائزر ہمایوں فاروق دوسر اایفی گولڈ ایوارڈ وصول کررہے ہیں
ڈائریکٹر مارکیٹنگ ریکٹ اینڈ بیکنائزر ہمایوں فاروق دوسر اایفی گولڈ ایوارڈ وصول کررہے ہیں

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اسٹرپ سلز پاکستان نے میوزک کا دوسرا ایفی گولڈ ایوارڈ بھی جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ایڈورٹائزنگ سوسائٹی کے تحت کمپٹیشن میں بیسٹ ان بڑانڈ کونٹینٹ اور بیٹ ان ہیلتھ پراڈکٹ پر اسٹرپ سلز اسٹیریو نے دوسرا میوزک ایفی گولڈ ایوارڈ بھی اپنے نام کرلیا ہے۔ اسی سلسلے میں سوشل میڈیا ودیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر اسٹرپ سلز پاکستان کی دوسرے سال بھی ایفی گولڈ ایوارڈ ون کرنے پر بھرپور پذیرائی کی جارہی ہے۔ ڈائریکٹر مارکیٹنگ ہیلتھ آر اینڈ بی اسٹرپ سلز پاکستان ہمایوں فاروق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کامیابی محنتی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ سیزل تھری کیلئے بھرپور جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ہماری ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ تمام شعبوں میں محنتی، ایماندار اور مخلص افراد کا چنائو کیا جائے۔ جنہیں اپنے کام سے جنون کی حد تک لگائو ہو۔ سنگر اینڈ بی آئی وائی پروڈکشن پروڈیوسر علی نور نے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
کہا کہ ساتھیوں کی لگن، محنت سے کامیابی ممکن ہوئی ہے۔ خیال رکھنا میرا پہلا اتجربہ تھا ۔ نئے میوزک کی ترتیب پر بھرپور توجہ دیتی ہوں اور میں نے 5 اوریجنل ٹریک بھی لانچ کیے ہیں جو ملک بھر کے سامعین بے حد پسند کریں گے۔