سویابین آئل کی درآمدات میں نمایاں اضافہ

27

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رواں سال مارچ کے مہینے میں ملک میں سویابین آئل کی درآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ادارہ برائے شماریات کے مطابق مارچ 2019 میں سویابین آئل کی درآمدات پر پاکستان نے 11ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف کیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 256فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال مارچ کے مہینے میں سویابین آئل کی درآمدات پرپاکستان نے 3.01ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف کیاتھا۔