امریکی صدر اور جنوبی کوریائی وزیراعظم کے درمیان ملاقات جون میں ہو گی

32

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جاپان میں جی ٹوئنٹی سربراہ اجلاس میں شرکت کے ساتھ جنوبی کوریا میں صدر مون جائے اُن سے آیندہ ماہ کے آخر میں ملاقات کریں گے۔ وائٹ ہاؤس کے اعلان کے مطابق صدر ٹرمپ اور مون جائے اُن شمالی کوریا کو مکمل طور پر جوہری اسلحہ سے پاک کرنے کی کوششوں کے لیے قریبی روابط برقرار رکھیں گے۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں امریکا اور جنوبی کوریا کے درمیان اتحاد کو مزید مضبوط بنانے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔ واضح رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا جنوبی کوریا کا یہ دوسرا دورہ ہوگا۔