انڈونیشیا میں 9 مشتبہ عسکریت پسند گرفتار

34

جکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک) انڈونیشیا کے حکام نے 9 مشتبہ عسکریت پسندوں کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد پر شبہہ ہے کہ وہ صدارتی انتخابات کے نتائج کے اعلان کے موقع پر ملک میں دہشت گردانہ کارروائی کرنا چاہتے تھے، تاہم پولیس نے اس حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔ واضح رہے کہ انڈونیشیا کے صدارتی انتخابات کے نتائج کا اعلان 22 مئی کو کیا جائے گا۔