قدرتی آفات: بوسنیا ہرزیگووینا کے کئی شہروں میں ہنگامی حالت کا نفاذ

34

سرائیوو (انٹرنیشنل ڈیسک) بوسنیا ہرزیگووینا کے کئی شہروں میں شدید بارش اور سیلاب کے بعد ہنگامی حالت نافد کر دی گئی۔ حکام کے مطابق کئی دریاؤں میں پانی کی سطح انتہائی بلند ہو چکی ہے اور ہزاروں مکانات کے ساتھ بڑے پیمانے پرزرعی اراضی کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق بوسنیا ہرزیگووینا میں اتوار کے روز سے مسلسل بارش ہو رہی ہے اورمتاثرہ علاقوں سے شہریوں کے انخلا کا سلسلہ جاری ہے۔ واضح رہے کہ مئی 2014ء میں بوسنیا،کروشیا اور سربیا میں آنے والے سیلابوں کی زد میں آ کر 70سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔