جھڈو،دکاندارں اور ریڑھی بانوں پر جرمانے عائد کرنے کیخلاف احتجاج

34

جھڈو (نمائندہ جسارت) دکانداروں اور ریڑھی بانوں کے خلاف ناجائز جرمانے عائد کیے جانے پر مختار کارجھڈو کے خلاف واپاری ایسوسی ایشن کا احتجاج،مختار کار کی زیادتیاں بند نہ ہوئی تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق آج واپاری ایسوسی ایشن جھڈو کے رہنماوں جاوید ناگوری، اخلاق احمد، کونسلر محمد علی ناگوری، کونسلر حاجی فضل الرحمن میمن کی قیادت میں مختار کار جھڈو کے خلاف احتجاج کیا گیا ۔شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مختار کار کے خلاف نعرے درج تھے۔ اس موقع پر احتجاجی شرکا کہنا تھا کہ شہر کے تمام دکاندار اور ریڑھی بان مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے فراہم کی گئی ریٹ لسٹ کے مطابق اشیا فروخت کررہے ہیں اور جس پر کسی خریداروں کوبھی کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن اس کے باوجود مختار کار محض اپنی کارکردگی دکھانے کے لیے دکانداروں پر ناجائز جرمانے عائد کر رہا ہے جو کہ دکانداروں رہڑی بانوں کے ساتھ زیادتی اور نہ قابل قبول ہے حد تو یہ ہے کہ اگر کوئی دکاندار یہ کہتا ہے کہ وہ ریٹ لسٹ کے مطابق اشیا فروخت کررہا ہے تو اسے ذلیل کرنے کے ساتھ جرمانے کی رقم بھی بڑھادی جاتی ہے ۔احتجاجی شرکا کا کہنا تھا کہ مختار کار جھڈو نے اپنا طرز عمل نہ بدلا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔