سمندر میں کیکڑا ون بلاک میں ڈرلنگ مکمل‘ آئندہ 48گھنٹے اہم

97

اسلام آباد(صباح نیوز) گہرے سمندر میں کیکڑا ون بلاک میں ڈرلنگ کا عمل مکمل ہوگیا، ڈرلنگ مکمل ہونے کے بعد آئندہ 48 گھنٹے انتہائی اہم ہیں، تیل و گیس کی مقدار کے تعین کے لیے ٹیسٹنگ کا عمل شروع ہوگیا۔نجی ٹی وی کے مطابق5 ہزار 470میٹر گہرائی تک ڈرلنگ کی گئی، ٹیسٹنگ کا عمل48 سے72 گھنٹوں میں مکمل ہوگا، تیل و گیس کی مقدار کی مکمل رپورٹ ایک ہفتے میں تیار ہوگی، بڑے ذخائر کی موجودگی کی رپورٹ کنفرم ہونے پر انفرااسٹرکچر بنایا جائے گا۔واضح رہے ایگزون موبل، ای این آئی پی پی ایل اور اوجی ڈی سی ایل مل کر کام کر رہی ہیں، کیکڑا ون بلاک میں تیل و گیس کی تلاش کا عمل جنوری میں شروع کیا گیا تھا۔