ایف اے ٹی ایف اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستانی وفد چین روانہ

29

اسلام آباد (آن لائن) فنانشل ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی ذیلی علاقائی تنظیم ایشیا پیسفک گروپ (اے پی جی) سے براہِ راست بات چیت کرنے کے لیے پاکستان سے 10 رکنی وفد چین کے شہر گوانگ زو روانہ ہوگیا جہاں وہ منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کا دفاع کرے گا۔ وفد کے سربراہ سیکرٹری فنانس اور ریونیو محمد یونس ڈھاگا ہیں۔ اے پی جی اجلاس 15 اور 16 مئی کو گوانگ زو میں ہوگا۔