مفتی منیب الرحمن کے خلاف درخواست کی سماعت 21 مئی تک ملتوی

35

پشاور (اے پی پی) پشاور ہائیکورٹ نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کے خلاف دائررٹ پٹیشن کی سماعت21مئی تک ملتوی کردی۔ رٹ صحافی شاہد اورکزئی کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس میں عدالت سے استدعاکی گئی کہ مفتی منیب الرحمن کوماہ شوال کے اعلان سے روکا جائے اورمرکزی رویت ہلال کمیٹی کو فوری تحلیل کیا جائے، ابتدائی دلائل سننے کے بعد عدالت نے سماعت ملتوی کردی۔