شرجیل انعام میمن کے 2 فرنٹ مینوں کے ریمانڈ میں 24 مئی تک توسیع

36

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کرپشن کیس میں احتساب عدالت کے منتظم جج نے سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کے2 مبینہ فرنٹ مینوں کے ریمانڈ میں24 مئی تک توسیع کردی‘دونوںملزمان اظہار حسین اور محمد سہیل کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ نیب حکام کا کہنا تھا کہ ملزم اظہار سابق وزیر شرجیل میمن کا فرنٹ مین ہے‘ اس پر آمدن سے زاید اثاثے بنانے کا الزام ہے‘ اس کے قبضے سے مختلف جائیدادکی دستاویزات ملی ہیں جبکہ دوسرا ملزم محمد سہیل شرجیل میمن کے لیے منی لانڈرنگ کرتا رہا ہے۔