حیدرآباد‘ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی‘ 8ملزمان گرفتار

70

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد پولیس نے مختلف علاقوں سے اسٹریٹ کرائم، منشیات فروشی، مضر صحت مین پوری وگٹکا فروخت کرنے سمیت دیگر جرائم میں ملوث 8 ملزمان کو گرفتارکرکے عدالت میں پیش ، عدالت نے پانچ کو ضمانت پر رہا کردیا ۔مکی شاہ پولیس نے مخفی الطاع پر کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث بلال ولد جمیل،دلبر عرف صادق راجپوت کو دو پستول کے ساتھ گرفتار کرکے وار دات کی کوشش ناکام بنادی اسی گینگ کا11مئی کو تھانہ سٹی پولیس سے مقابلہ ہوا تھاجہاں نعمان ولد عبدالمجید گدی گرفتار ہوا تھا۔ مسروقہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی تھی جبکہ مکی شاہ پولیس نے کینٹ قبرستان روڈ پر ایک موٹر سائیکل پر سوار اسی گینگ کے تین افراد کو رکنے کا اشارہ کیادو ملزمان پولیس پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے جبکہ ایک رکن علی رضا ولد اسلم گدی سکنہ حالی روڈ کو اسلحہ سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرنے کے بعد سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کرکے عدالتی حکم پر جیل بھجوادیا۔ اے سیکشن اور میرپور خاص میں بھی چالان ہیں اور عادی مجرم ہیں ۔مکی شاہ پولیس نے دونوں گرفتار ملزمان بلال گدی اور دلبر عرف راجو کو گرفتار کرکے معزز عدالت میں پیش کیا عدالت نے دونوں ملزمان کو جیل بھیجنے کا حکم سنایا جبکہ خفیہ اطلاع پر ڈی ایس پی قاسم آباداور ایس ایچ او قاسم آباد نے قاسم آباد میں موبائل فونز پر آئی پی ایل کرکٹ میچ پر لاکھوں روپے کا سٹہ چلانے والے گینگ پر چھاپا ماکر چار سٹہ باز ملزمان صدیق سومرو، محدم سومرو، یوسف الدین اور علی حیدر کو گرفتارموبائل فون برآمد کیے تھے انہیں جوڈیشل مجسٹریٹ نمبر6کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے ان کی پانچ پانچ ہزار روپے کے ذاتی مچلکوں پرضمانت منظور کرلی گئی۔ علاوہ ازیں سول جج وجوڈیشل مجسٹریٹ نمبر1کی عدالت نے ناجائز اسلحے کے الزام میں ملزم محمد زوہیب ولد اقبال کو چودہ روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔اے سیکشن کے تحت گرفتار ملزم شہباز کی مین پوری کی فروخت کے مقدمہ میں ذاتی مچلکے پر ضمانت منظور کرلی گئی ۔