حکمرانوں نے عوام کولوٹنے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی،انجم رفعت

54
جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی وسطی انجم رفعت اللہ دعوت افطار سے خطاب کررہے ہیں
جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی وسطی انجم رفعت اللہ دعوت افطار سے خطاب کررہے ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع وسطی انجم رفعت اللہ نے کہا ہے کہ قرآن ہی دراصل دنیا و آخرت کے کامیابی کی شاہ کلید ہے، ماہ رمضان ہمدردی و غمگساری کا مہینہ ہے، ہمیں اپنے معاشرے کے مجبور و بے کس لوگوں کی مدد کرنی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی پاپوش نگر کے زیر اہتمام رحمانی مسجد گرائونڈ، میں درس قرآن و دعوت افطار کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران طبقے نے اس ماہ مبارک میں بھی عوام کو کوئی ریلیف دینے کے بجائے مظلوم عوام پر مہنگائی کا بم گرایاہے ،پاکستان ماہ رمضان میں اللہ کا عطا کردہ انعام ہے لیکن اس ملک خداداد کو حکمراں طبقے نے لوٹنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی حکمراںاپنی جیبیں بھر رہے ہیں اور مجبور و بے بس عوام ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں، ہمیں نااہل اور کرپٹ حکمرانوں سے حساب لینا ہوگا۔