بیرسٹر فہد ملک قتل کیس:وکیل درخواست گزار کے دلائل مکمل

18

اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ میں بیرسٹر فہد ملک قتل کیس میںماتحت عدالت کی جانب سے ملزم راجا ارشد کی ضمانت پر رہائی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت نے آئندہ سماعت تک ملزم راجا ارشدکو جیل میں ہی رکھنے کا حکم دیا۔وکیل درخواست گزار کے دلائل مکمل ہوئے۔سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔ درخواست گزار کے معاون وکیل نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار کے وکیل کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے، عدالت نے کہا کہ اگر ان کی طبیعت خراب ہے تو پھر آپ دلائل دیں، اس کیس کو التوا کیوں کرنا چاہتے ہو، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ التوا کرنا نہیں چاہتے،درخواست گزار کے وکیل نے دلائل مکمل کیے ،عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت میں ملزم راجا ارشد کے وکیل دلائل دیں گے جبکہ اسی دن وکیل درخواست گزار جواب الجواب دلائل دیں، وکیل راجا ارشد نے کہا کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے راجا ارشد کو30مارچ کو ضمانت منظور کی تھی ،عدالت نے سماعت 22 مئی تک ملتوی کر د ی۔