۔800 ارب روپے ترقیاتی فنڈز کیلیے مختص کریں گے، عبدالحفیظ شیخ

35

اسلام آباد (آئی این پی) مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ بجٹ میں 800 ارب روپے ترقیاتی فنڈز کیلیے مختص کیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں مشیر خزانہ کی بریفنگ کے دوران ارکان پارلیمنٹ نے مہنگائی بڑھنے کی شکایت کی، مشیر خزانہ کی بریفنگ کے دوران ارکان پارلیمنٹ نے بجلی، گیس کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے پر تحفظات کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جو ادارے سفید ہاتھی ہیں ان پر سبسڈی ختم کریں گے، موجودہ وقت
میں حکومت کو آپ سب کے اعتماد کی ضرورت ہے۔ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ 300 سے کم یونٹ کے استعمال پر صارفین پر بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔ بجلی، گیس میں 200 ارب روپے سے زائد کی سبسڈی دے رہے ہیں۔ غریب طبقے کے لیے احساس پروگرام کے تحت 180 ارب روپے رکھے جائیں گے۔ ایمنسٹی اسکیم کے تحت 4 فیصد ٹیکس ادا کرکے اثاثے ظاہر کیے جاسکیں گے۔