دانیال عزیز نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ چیلنج کر دیا

26

لاہور(نمائندہ جسارت) سابق وفاقی وزیراور سابق چیئرمین قوم تعمیر نو بیورو دانیال عزیز چودھری نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 ء کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔دانیال عزیز نے زاہد سلطان خان منہاس ایڈووکیٹ کے ذریعے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 آئین کے آرٹیکلز کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ضلعی حکومت یا کونسل کو بالکل ہی ختم کر دیا گیا ہے جو آئین کے منافی ہے جبکہ مقامی حکومتوں کی 5 برس کی میعاد کو غیر قانونی و غیر آئین طور پر ختم کیا گیا ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ انتخاب کو پارٹی و نان پارٹی میں تقسیم کر دیا گیا جو کہ اعلیٰ عدالتوں کے فیصلوں کی نفی ہے ۔