سعودی فرماں روا اور چینی صدر کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ

53

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے چینی صدر شی جن پنگ ٹیلیفون پر رابطہ کیا، جس میں علاقائی و عالمی موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان نے ٹیلیفون پر چینی صدر سے بات چیت میں عالمی و مشترکہ علاقائی مسائل پر تعاون برقرار رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ دوسری جانب چینی صدر شی جن پنگ نے آیندہ برس سعودی عرب کی جی 20 اجلاس کی میزبانی کے حوالے سے کہا کہ اس سے باہمی تعلقات کو فروغ ملے گا۔
امریکا میں اخوان المسلمون کو دہشت گرد قرار دینے پر تیزی سے کام جاری
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ اور کانگریس اخوان المسلمون کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دینے پر متحد ہوگئیں۔ واشنگٹن حکومت اخوان اور اس سے منسلک دیگر اداروں، شخصیات اور تنظیموں کے خلاف قانون سازی کے لیے کوشاں ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق کانگریس میں صدر ٹرمپ اور ان کے اتحادیوں کی جانب سے رکن کانگریس ایڈم کریڈو کی تحقیق کی روشنی میں اخوان المسلمون کو عالمی دہشت گرد گروپ قرار دینے کی کوششوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کا موقف ہے کہ اخوان المسلمون امریکی سلامتی کے خطرہ بن سکتی ہے۔ اخوان کو دہشت گرد تنظیم قراردینے کی کوششیں ایران اور حزب اللہ کے خلاف کارروائی کا حصہ ہے۔