والد کی صحت سے متعلق بہت پریشان ہوں، مریم نواز 

200

لاہور(نمائند ہ جسارت)سابق وزیراعظم کی صاحبزادی و رہنمامسلم لیگ (ن) مریم نواز نے کہا ہے کہ ان کے والد کے علاج کے بارے میں ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں ہوا ، والد کی صحت سے متعلق بہت پریشان ہوں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز ابھی میاں نواز شریف کی مختلف رپورٹس چیک کر رہے ہیں۔مریم نواز نے لکھا کہ نواز شریف کو دل کے علاوہ دماغ کی شریانوں کا مسئلہ بھی سنگین ہے۔