موسیٰ فاؤنڈیشن کے تحت سعید آفریدی کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

107
چیئرمین موسیٰ فاؤنڈیشن آصف کی جانب سے سعید آفریدی کو کیش انعام اورشیلڈ پیش کی جارہی ہے
چیئرمین موسیٰ فاؤنڈیشن آصف کی جانب سے سعید آفریدی کو کیش انعام اورشیلڈ پیش کی جارہی ہے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) موسیٰ فاؤنڈیشن کے چیئرمین نے ایس ایس یو کمانڈو خان سعید آفریدی کے چوتھے انٹر نیشنل تھائی چیمپیئن شپ بنکاک ، تھائی لینڈ میں پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کرنے پر سعید آفریدی کو موسیٰ فاؤنڈیشن کے آفس میں مدعو کیا اور بہترین پرفارمنس پر نقد کیش انعام اور شیٹ اور میڈلز پیش کیے۔کمانڈو سعید آفریدی نے انڈین کھلاڑی کو پہلے ہی راؤنڈ میں عبرتناک شکست دی جبکہ نیوزی لینڈ ، پرتگال اور تھائی لینڈ کے کھلاڑیوں کے خلاف معیاری کھیل پیش کرتے ہوئے کامیابی اپنے نام کی۔ موسیٰ فاونڈیشن کے چیئرمین آصف موسی نے ایس ایس یو کمانڈو خان سعیدآفریدی کو بنکاک، تھائی لینڈ میں پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کرنے اور 02 سلور، 02 کانسی اور ایک پروفیشنل ٹرافی جیتنے پر مبارکباد دی اور اجرک پیش کی۔اس موقع پر موسیٰ فاونڈیشن کے چیئرمین آصف موسی، ڈی ایس پی بلدیہ علی انور سومرو، ایس ایج او مدینہ کالونی ایاز جمالی ، پولیس آفیسر سب انسپکٹر راشد شاہ، انچارج ڈی آئی بی ایس ایس پی ویسٹ آفس محمد علی شاہ ، گدی نشین درگاہ بابا ولایت علی شاہ، جنرل سیکرٹری 24 مارکیٹ انجمن تاجران کمیٹی عاطف قاسمی اورالف اکیڈمی کے عثمان اعوان بھائی نے سندھ پولیس کے جوانوں کی صلاحیتوں کو سراہا اوراپنے ہرممکن تعاون اور خدمت پیش کرنے کا عزم کیا۔